Saturday, November 14, 2026
 

لکی مروت: 2 سالہ بچے کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

 



  لکی مروت: لکی مروت میں دو ہفتے قبل قتل ہونے والے 2 سالہ بچے سہیل خان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نعیم اللہ اور رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کو خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم نے گرفتار کیا، جبکہ ان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن شیر حسن کے مطابق وانڈہ شہاب خیل میں دو ہفتے قبل 2 سالہ بچے کا قتل پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس ثابت ہوا، ڈی پی او کی نگرانی میں واقعے کی تفتیش جاری تھی۔ ڈی پی او کے مطابق گرفتار ملزمان نے بچے کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، تاہم آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ English Slug: اسکرول: لکی مروت میں دو سالہ بچے سہیل خان کے قتل کے الزام میں دو ملزمان گرفتار، پولیس نے نعیم اللہ اور رمضان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے مزید تفتیش جاری۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل