Loading
لاہور کے علاقے ڈیوس روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت ساجد اور کلیم کے نام سے ہوئی ہے، دونوں آپس میں سگے بھائی تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔
حادثے کی مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل