Loading
آزاد جموں وکشمیرمیں اسلحہ لائسنسوں کی لازمی رجسٹریشن اورنئی پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے رجسٹریشن تاریخ میں21 نومبرتک توسیع کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ آزاد جموں وکشمیرنے اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کی ہے۔ اس حوالے سے 5نومبر2026 کے نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں اسلحہ لائسنس رکھنے والے تمام افراد کے لیے اپنے ہتھیاروں کی پولیس اسٹیشن میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بغیر رجسٹریشن ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف فوری گرفتاری اور اسلحہ ضبطی کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ خصوصی ہدایات آزاد کشمیر میں غیر قانونی ہتھیاروں کے استعمال اور رسد کو روکنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل