Monday, November 16, 2026
 

قابض طالبان رجیم کی غیرانسانی پابندیاں،افغان خواتین صحت کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم

 



معروف عالمی جریدے دی گارڈین اور زن ٹائمز کی مشترکہ رپورٹ نے ناجائز طالبان رجیم کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ معروف عالمی جریدے دی گارڈین اور زن ٹائمز کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق قابض طالبان رجیم کی سفاکانہ پابندیوں کے باعث افغان خواتین کیلیے طبی امداد کا حصول انتہائی مشکل ہوگیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کےغیراعلانیہ احکامات کے باعث مرد ڈاکٹرخواتین مریضوں کا معائنہ کرنے سے گریزکر رہے ہیں جبکہ طالبان رجیم نے خواتین مریضوں کو اسپتالوں میں ان کے اصل نام سے پکارنے پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔ افغان خواتین علاج کیلئے اپنی اورڈاکٹروں کی جان خطرے میں ڈالنے یا بیماری کیساتھ زندگی گزارنے پر مجبورہیں طبی اور انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق قابض طالبان رجیم کی پابندیاں خواتین کے بنیادی انسانی حقوق  پامال کرکے افغانستان کو سنگین انسانی و سماجی بحران کی جانب دھکیل رہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل