Loading
امریکا میں پروازوں کی بندش اور منسوخی کے باعث فضائی سفر کا بحران مزید ایک روز جاری رہنے کا خدشہ ہے ٹرمپ انتظامیہ نے معمول کی پروازیں بحال ہونے کا شیڈول آگے بڑھا دیا۔
حکام کے مطابق جمعے کو ایئر ٹریفک کنٹرول کے مواصلاتی نظام کی اپ گریڈیشن کے دوران تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث پروازوں کی روانگی روکنا پڑی اور بڑے پیمانے پر فضائی آپریشن متاثر ہوا۔ بحران کے نتیجے میں اتوار کو بھی سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی روز کی خاموشی کے بعد فضائی بحران پر ردعمل دیتے ہوئے اس کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو قرار دیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں سابق حکومت سے خراب نظام ورثے میں ملا ہے اور امریکا کے فرسودہ ایئر ٹریفک کنٹرول نظام کو جدید بنانے کے لیے کانگریس کو فنڈز کی منظوری دینا ہوگی۔
دوسری جانب امریکی وزیر ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی نے کہا کہ فضائی آپریشن کی بحالی کا عمل اتوار کو بہتر ہوجائے گا، تاہم مکمل معمول پر آنے میں پیر تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
ان کے مطابق جمعے کے بحران کے باعث طیارے اور عملے کے ارکان اپنی مقررہ جگہوں پر موجود نہیں، جنہیں دوبارہ شیڈول کے مطابق لانے میں وقت درکار ہوگا۔ اس صورتحال کے باعث لاکھوں مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل