Loading
شہر میں رکشے کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 28 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان ایسٹ زون پولیس کے مطابق تھانہ سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر مدینہ کالونی اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد امین ولد رمضان اور ادریس ولد امانت الرحمن کے نام سے ہوئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان رکشے کے ذریعے کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کررہے تھے۔ کارروائی کے دوران رکشے سے 28 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی۔
ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی نقد رقم بھی برآمد ہوئی جبکہ منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل