Loading
پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے 180 رنز کا ہدف 9 وکٹوں پر آخری گیند پر حاصل کیا۔
آخری دو گیندوں پر کامیابی کے لیے پاکستان کو سات رنز درکار تھے۔ نعمت اللہ نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چھکا جڑکر مقابلہ برابر کر دیا۔ آخری گیند پر پاکستان کو کامیابی کے لیے ایک رنز درکار تھا، نعمت اللہ نے شاندار چوکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
قبل ازیں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 179 رنز اسکور کیے۔ کپتان درگاہ راؤ 62، سنجے کمار 30 اور دناوینکتیش 26 رنز بناکر نمایاں رہے،بابر علی، بدر منیر اور
محمد ادریس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ایونٹ کا فائنل بیس نومبر کو کھیلا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل