Loading
بھارت میں مذہبی جلوس کے دوران تیز آواز میں موسیقی بجنے کے بعد 20 روزہ نومولود بچی کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بلیا کے گاؤں مدیاری میں پیش آیا جہاں بت کے وسرجن کے لیے نکالے گئے جلوس میں بلند آواز میں موسیقی چلائی جا رہی تھی۔
پولیس کے مطابق جلوس کے گزرنے کے وقت نومولود بچی اپنی والدہ ریما شاہ کے پاس سو رہی تھی، تاہم کچھ دیر بعد والدہ نے دیکھا کہ بچی کوئی حرکت نہیں کر رہی۔
View this post on Instagram
اہلخانہ فوری طور پر بچی کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متاثرہ خاندان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈی جے کی انتہائی تیز آواز بچی کی موت کا سبب بنی۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جے کا سامان قبضے میں لے لیا جبکہ موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔
تاحال تیز موسیقی اور بچی کی موت کے درمیان کوئی طبی تعلق ثابت نہیں ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل