Loading
لاہور سیالکوٹ موٹروے پر محمود بوٹی کے قریب کار الٹنے کے بعد آگ لگ گئی، تاہم موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں مزید علاج کے لیے میو اسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی، تاہم کوئی جانی نقصان یا جھلسنے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور امدادی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل