Wednesday, November 18, 2026
 

بھارت: رکشہ ڈرائیور کی غیر ملکی یوٹیوبر سے نامناسب فرمائش، پولیس نے گرفتار کر لیا

 



بھارت میں ایک رکشہ ڈرائیور کو تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون یوٹیوبر کو ہراساں کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 13 نومبر کو ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں پیش آیا جہاں ایک تھائی یوٹیوبر مقامی میلے میں ثقافتی پروگرام کی لائیو ویڈیو بنا رہی تھی۔ اسی دوران رکشہ ڈرائیور نے پہلے خاتون کے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی جس پر وہ رضامند ہو گئی، تاہم بعد میں اس نے خاتون سے بوسہ دینے کا مطالبہ شروع کر دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے بار بار انکار کرنے کے باوجود رکشہ ڈرائیور اپنا مطالبہ دہراتا رہا جس سے وہ پریشان ہو گئی۔         View this post on Instagram                       خاتون نے واقعے کی ویڈیو 14 نومبر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت آفتاب عرف گبرو کے نام سے ہوئی ہے، وہ رکشہ چلاتا ہے اور گزشتہ دو روز سے خاتون کو شہر کی مختلف جگہوں پر لے جا رہا تھا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سورج پول تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل