Wednesday, November 18, 2026
 

تھائی لینڈ نے امریکی برآمدات پر عائد تمام تجارتی ٹیکس ختم کر دیا

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ تھائی لینڈ نے امریکی برآمدات پر تمام محصولات ختم کرنے اور تجارتی رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چارنویراکول کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے معاہدے کو تاریخی تجارتی پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ معاہدے کے تحت تھائی لینڈ امریکی گاڑیوں، طبی آلات، ادویات اور ایتھنول سمیت مختلف مصنوعات پر غیر محصولاتی تجارتی پابندیاں بھی ختم کرے گا۔ ٹرمپ کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں معاہدے کی باضابطہ تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ تھائی وزیراعظم نے بھی معاہدے کو نئے تجارتی مواقع کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض معاملات پر مزید کام باقی ہے، تاہم انہیں جلد معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل