Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
چھیپا کے مطابق سفورا غازی گوٹھ جی 17 بس اسٹاپ کے قریب گھر میں زہریلی چیز کھانے سے 32 سالہ صائمہ جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
دوسری جانب محمود آباد کے جونیجو ٹاؤن میں خلفائے راشدین مسجد کے قریب چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل