Loading
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز کے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے آرسی ڈی شاہراہ،سپرہائی وے اور نمائش چورنگی میں تین علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں14 کروڑ 53 لاکھ 76 ہزار روپے مالیت کے سمگل شدہ چھالیہ، بھارتی ساختہ گٹکا، تمباکو مصنوعات، شیشہ فلیورز اور شیشہ کے لوازمات ضبط کر لیے ہیں۔
پہلی کارروائی میں پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے دو ٹرالروں پر لدے چار 20 فٹ کنٹینرز کو آر سی ڈی ہائی وے پر نیو یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب روک کرجانوروں کی خوراک کے تھیلوں کے پیچھے چھپائی گئی 20 ہزار کلوگرام کٹی ہوئی چھالیہ برآمد ہوئی۔
جبکہ سپر ہائی وے پر کاٹھور کے قریب ایک ٹریلر پر لدے 20 فٹ کنٹینر کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی تو بھارتی ساختہ سمگل شدہ SAFINA برانڈ گٹکے کے 12,480 پیکٹس برآمد ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 72 ہزار 800 پڑیاں موجود تھیں۔
تیسری کارروائی میں نمائش چورنگی کے قریب ذخیرہ کیے گئے بھارتی ساختہ سمگل شدہ شیشہ فلیورز، تمباکو مصنوعات اور شیشہ کے لوازمات کی بڑی مقدار برآمد کر کے ضبط کر لی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل