Wednesday, November 18, 2026
 

بولان میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا

 



بلوچستان کے ضلع بولان میں لمجی کے قریب نبی بخش کراس کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچنگ شروع کردی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل