Friday, November 20, 2026
 

جعفر ایکسپریس کی سروس عارضی معطل رکھنے کا فیصلہ

 



کوئٹہ سے پشاور کیلیے چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس ایک روز کیلیے عارضی طور پر معطل کی جائے گی۔ محکمہ ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس کا آپریشن 21 نومبر کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر معطل رہے گا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد سے واپس کردیا جائے گا۔  محکمہ ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بنا ایک روز کیلیے سروس منسوخ کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل