Loading
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے دوبارہ پرانا نام ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کردیا گیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت 13 سالہ دور میں صوبے میں ایک بھی نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نہیں کرسکی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، تاہم اس صلاحیت کو آگے بڑھانے کے لیے کھیلوں کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل