Loading
ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی اور مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی طحہٰ احمد خان نے جلسے اور ریلی کیلئے کمشنر کراچی کو باضابطہ اجازت نامے کی درخواست جمع کرادی۔
درخواست میں شاہراہِ فیصل پر ریلی نکالنے کے بعد باغِ جناح میں جلسے کے انعقاد کے لیے این او سی جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں جلسے کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر کراچی سے انتظامی اور سیکیورٹی انتظامات میں تعاون کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے 29 نومبر کو ریلی اور جلسے کے انعقاد کے لیے انتظامی اجازت کے حصول کا باضابطہ عمل شروع کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل