Wednesday, November 25, 2026
 

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

 



بین الاقوامی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 115 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 514 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 500روپے کی کمی سے 3لاکھ 73ہزار 936روپے کی سطح پر آگئی ہے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 860 روپے کی کمی سے 3لاکھ 20ہزار 589روپے ہوگئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 224روپے کی کمی سے 4ہزار 463روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 192روپے کی کمی سے 3ہزار 826روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا تھا اور فی اونس سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 629 اور مقامی مارکیٹ میں 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل