Wednesday, November 25, 2026
 

کراچی میں شہری کے قتل کے خلاف لواحقین کا لاش کے ہمراہ دھرنا

 



سہراب گوٹھ کے ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 60 سالہ حاجی جمعہ خان کے قتل کے خلاف اہلخانہ اور برادری کے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی ایس پی آفس سہراب گوٹھ کے باہر لاش رکھ کر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مقتول کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا۔ مقتول کے بیٹے کے مطابق ان کے والد نماز پڑھ کر باہر نکلے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر چار فائر کیے، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ والد کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، سمجھ نہیں آتا کہ انہیں کیوں قتل کیا گیا۔ مقتول کے بیٹے نے پولیس سے اپیل کی کہ واقعے کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ لواحقین نے واضح کیا کہ وہ والد کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف ملنے تک لاش کے ہمراہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل