Loading
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 اضلاع میں کرک، ہنگو، پھار پور، مانسہرہ، سوات، بر سوات، اپر چترال، شانگلہ اور مالاکنڈ شامل ہیں، حلقہ بندیوں کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز نگرانی کریں گے۔
یکم سے 9 دسمبر تک حلقہ بندوں کا جائزہ لیا جائے گا، 10 دسمبر سے 9 جنوری دسمبر تک کمیٹیاں ویلج اور نیبرہوڈ کونسل کی حلقہ بندیوں کو ترتیب دیں گے، 10 جنوری کو ویلیج اور نیبرہوڈ کونسل کے حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
26 فروری کو اعتراضات کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل