Wednesday, November 25, 2026
 

کراچی میں سائبر فراڈ گینگ پکڑا گیا، 15 کروڑ روپے نقد برآمد

 



کراچی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے سائبر فراڈ میں ملوث گینگ گرفتار کرلیا۔  ملزمان کے قبضے سے 15 کروڑ روپے نقد برآمد کیے گئے جبکہ ان کے اکاؤنٹس سے ایک ارب 20 کروڑ روپے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ برآمد ہونے والی رقم چرچ کے احاطے میں کھڑی ایک گاڑی سے قبضے میں لی گئی۔ ملزمان سے گاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے، جبکہ بینکوں میں ان کے 6 کروڑ روپے بھی منجمد کیے گئے ہیں۔ شہزاد اکبر کے مطابق یہ تین دوستوں پر مشتمل گروہ تھا جو 2020 سے اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث تھا۔ ملزمان مختلف کمپنیوں سے ڈیٹا حاصل کرتے اور بالخصوص عمر رسیدہ افراد کو صحت سے متعلق مسائل کا حوالہ دے کر فون کرتے اور انہیں اپنے جال میں پھنساتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان 2020 سے 2024 تک جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے رقم منتقل کرتے رہے، تاہم پاکستان اور امریکا میں سختی کے بعد انہوں نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی شروع کردی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق ملزمان 23 مختلف بینک اکاؤنٹس استعمال کرتے تھے اور روزانہ تقریباً 20 لاکھ روپے خرچ کرتے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل