Loading
گوجرانوالہ میں ماں اور بیٹی کو دوران واردات قتل کرنے والا ملزم حمزہ سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں سے فائرنگ سے مارا گیا جب کہ ساتھی فرار ہوگئے۔
ذرائع نے کہا کہ سی سی ڈی ملزم سے آلہ قتل برآمدگی کے لیے لے کر جارہی تھی کہ ساتھیوں نے مبینہ حملہ کردیا، دوطرفہ فائرنگ میں ملزم حمزہ ساتھیوں کی گولیوں کانشانہ بن گیا۔
ذرائع نے کہا کہ ملزمان حمزہ اور حارث کا ریمانڈ لیا گیا جسے عدالت میں پیش ہونا تھا، محمد پورہ میں ماں بیٹی خالدہ اوررومیسہ عباس کو گھر کے اندر ہی تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل