Loading
شہر قائد کے علاقے ایف بی انڈسٹریل ایریا میں گھر سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق واقعہ ایف بی انڈسٹریل ایریا سیکٹر بی 6 کے راجپوت محلے میں پیش آیا، جہاں گھر سے 24 سالہ مبشر علی کی پھندا لگی لاش ملی۔
لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں نوجوان کی شناخت مبشر علی کے نام سے کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل