Loading
سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان کی بندرگاہ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل جا گرا جس سے معمولی نقصان ہوا، تاہم کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
سعودی عرب کی اتحادی فورسز کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے پروجیکٹائل کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اتحادی فورسز نے بدھ کو جدہ اسلامی بندرگاہ کے قریب حوثیوں کا ایک ڈرون بھی روک کر تباہ کردیا، جبکہ ملبہ گرنے سے کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ حوثی فورسز کی جانب سے سعودی عرب کے مغربی علاقے کی طرف داغا گیا میزائل بھی تباہ کردیا گیا۔
دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے ریاض صوبے میں ممکنہ خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیا تاہم بعدازاں خطرہ ٹلنے کا اعلان کردیا۔
یہ حملے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں ایک ٹاور پر حوثی حملے کے ایک روز بعد ہوئے ہیں، جس میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں 2 سعودی شہری اور 9 غیر ملکی باشندے شامل تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل