Loading
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ایس اے پی کے نفاذ کے منصوبے کا معاہدہ EY Ford Rhodes کے ساتھ کرلیا۔
پی اے اے میں ادارہ جاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایس اے پی انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبے سے ادارے کے آپریشنز اور انتظامی نظام کو جدید بنانے میں مدد ملے گی۔ ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے آپریشنل کارکردگی، شفافیت اور گورننس بہتر بنانے کا ہدف ہے۔
ایس اے پی سسٹم کے ذریعے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں معلومات کے مربوط انتظام اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلوں کو فروغ دیا جائے گا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبے کے معاہدے پر ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید کی سربراہی میں دستخط کیے گئے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبے کے معاہدے کی تقریب میں EY، SAP اور لائسنس پارٹنر کمپنی کے نمائندوں سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی جدید ڈیجیٹل حل اپنا کر عالمی معیار اور ہوا بازی کی صنعت کے بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی جانب گامزن ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل