Sunday, November 29, 2026
 

برطانیہ میں اے آئی نے پہلی بار پیزا آرڈر کر کے کارڈ کے بغیر ادائیگی بھی کردی

 



برطانیہ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک ایجنٹ نے حقیقی صارف کی جانب سے پیزا آرڈر کرنے کے ساتھ اس کی ادائیگی بھی خودکار طریقے سے مکمل کر دی۔ یہ تجربہ معروف پیزا برانڈ پاپا جونز کے ساتھ کیا گیا جس میں برطانیہ کی فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی (ایف سی اے) کے زیرِ نگرانی آزمائشی منصوبے کے تحت لائیڈز بینک اور ادائیگیوں کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی لندن میں قائم کمپنی ٹرو لیئر نے بھی حصہ لیا۔ ٹرو لیئر کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اے آئی ایجنٹ نے برطانیہ میں ایک حقیقی صارف کی جانب سے کسی ریٹیلر کو آرڈر کی ادائیگی کی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے روایتی ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے بجائے براہِ راست بینک اکاؤنٹس کے درمیان رقم منتقل کی جاتی ہے۔ تجربے کے دوران پاپا جونز کے اے آئی ایجنٹ کو ٹیم کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی اور ریٹیلر کے اکاؤنٹ میں ادائیگی کی درخواست دینے کی اجازت حاصل تھی، جس کے بعد ایجنٹ نے پیزا کا آرڈر دینے سے لے کر ادائیگی تک کا عمل مکمل کیا۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت مستقبل میں آن لائن خریداری اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے جہاں اے آئی ایجنٹس صارفین کی اجازت سے ان کی جانب سے خریداری اور ادائیگی کے معاملات انجام دے سکیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل