Loading
ڈنڈی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 47 رنز سے شکست دے دی۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر ڈنڈی میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں 15 ویں میچ میں نمیبیا کی اننگ 44 اوور تک محدود کر دی گئی۔290 رنز کے تعاقب میں 44 ویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور 235، 9 کھلاڑی آؤٹ پر اسکاٹ لینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت فاتح قرار دے دیا گیا۔
نمیبیا کی جانب سے کپتان جرہرڈ اریسمس 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مائیکل وین لنجن 60، جین فرائلنک 34، جے جے اسمٹ 18، ملان کروگر 13، برنرڈ شولٹز 8 جبکہ جیک بریسل اور لو-ہانڈرے لورنس 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹنجنی لنگامینی 7 اور بین شِکونگو 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 4، مارک واٹ نے 2 جبکہ برینڈن مک میولن، جیک جاروس اور جیسپر ڈیوڈسن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نمیبیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز اسکور کیے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جورج میونسے 91 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ برینڈن مک میولن 37صفیان شریف 23، چارلی ٹیئر 12، کرس گریوس 11،مائیکل لیسک 6، میتھیو کراس 3، مارک واٹ 1 اور جیک جاروس 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان رچی بیرنگٹن 79اور جیسپر ڈیوڈسن 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
نمیبیا کی جانب سے برنرڈ شولٹز نے 3 جبکہ ٹنجنی لنگامینی، جرہرڈ ایریسمس اور بین شِکونگو نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل