Loading
پنو عاقل: قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں لڑکا جاں بحق اور 7 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنوعاقل قومی شاہراہ کے وی آئی پی گیٹ کے پاس مسافر وین اور ٹرالر میں ٹکر کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 7 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
مسافر وین خیرپور سے اوباڑو جارہی تھی کہ قومی شاہراہ پر وی آئی پی گیٹ کے قریب پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے ٹکر ماردی۔
متوفی لڑکے کی لاش اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل