Saturday, May 04, 2024

داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا منصوبہ منفی ردعمل پر روک دیا

 



مقبول کورین مسلمان یوٹیوبر اور گلوکار داؤد کم نے مسجد بنانے کا منصوبہ مقامی باشندوں کے منفی ردعمل کے بعد روک دیا۔

داود کم کی جانب سے جنوبی کوریا میں انچیون میں واقع یونگ جونگ جزیرے پر مسجد بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کیلئے انہوں نے ایک لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر میں زمین بھی خرید لی تھی۔

کم نے ابتدائی طور پر 20 ملین وون کی رقم ادا کی تھی اور بقیہ رقم اگلے ماہ ادا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

لوگوں کے منفی ردعمل کے بعد دونوں فریق کم اور زمین کا مالک معاہدہ منسوخ کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

زمین کے مالک نے کم کے اس جگہ پر مسجد تعمیر کرنے کے ارادوں سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: مشہور پوپ سنگر کا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

کم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ مسجد بنانے کے حوالے سے میں نے لوگوں سے وصول شدہ تمام رقم انکو واپس کردی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے کبھی کسی کو تنگ کیا، دھوکہ دیا نہ لڑائی کی، اگر ان میں سے کوئی ایک چیز بھی سچ ہے تو مجھے سزا ملنی چاہیے۔


View this post on Instagram

A post shared by Daud Kim (@jaehan9192)

کم داؤد نے لکھا کہ کوریا میں مسجد بنانے کا فیصلہ کرنے کے بعد میرے لیے مسائل پیدا ہوئے، کوریا میں اسلام پھیلنے سے ڈرنے والوں کے جھوٹ سے دھوکہ نہ کھائیں۔

انہوں نے لکھا کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے، میری نیت صرف اللہ کے لیے ہے، میں کوریا میں مسجد بنانے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گا۔

واضح رہے کہ داؤد کم نے ستمبر 2019ء میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا، داؤد کم کو ’کم کیون وو‘ اور ’جے کم‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،کم داؤد کے یوٹیوب پر 5.52 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 3.5 ملین فالوورز ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل