Sunday, May 05, 2024

ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ

 



 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی 24 اور 25 اپریل کی درمیانی شب کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے جن میں شناخت سہیل (سرغنہ)، عظمتو اور حاجی گل عرف زرکاوی کے ناموں سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔

اُدھر اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قلع قمع کیلیے علاقے میں آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز جڑ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل