Saturday, September 21, 2024
 

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

 



  اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ثمینہ خالد گھرکی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بن گئیں، الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے 13 مئی کو سپریم کورٹ کے حکم پر ثمینہ خالد گھرکی کی نشست معطل کی تھی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں کیا تھا تاہم اب فیصلے کے بعد انہیں نشست واپس دے دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل