Saturday, September 21, 2024
 

انتظامی مسائل کے سبب قومی ایئرلائن سمیت دیگر ایئرلائنز کی پروازیں منسوخی اور تاخیر کا شکار

 



  کراچی: ذرائع کے مطابق آپریشنل مسائل کے سبب کراچی ایئرپورٹ سے صبح کے اوقات میں روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 396اور370 منسوخ کی گئیں جبکہ کراچی سے دبئی کی دوطرفہ پروازیں پی کے 213 اور214 بھی منسوخ کی گئیں۔

غیر ملکی ایئرلائن کی کراچی سے استنبول کی پروازوں کی آمد و روانگی میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیرہوئی جبکہ کولمبو سے کراچی کی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں 3گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

قومی ایئرلائن کی کراچی سے مسقط کی پروازپی کے 225 ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے رات 12بجکر35 منٹ پرروانہ ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل