Saturday, September 21, 2024
 

لاہور جلسے میں خطاب نہیں کرسکا، کل مکمل بیانیہ جاری کروں گا، وزیر اعلیٰ کے پی

 



لاہور / پشاور: وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے لاہور جلسہ میں مکمل خطاب نہ کرنے کے باعث کل مکمل بیانیہ دینے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم فارم 47 کو نہیں مناتے اور نہ ان کی آئینی ترامیم ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لاہور جلسے میں شرکت کے بعد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ نے گاڑی میں سوار ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں جاری کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے اور زنداں دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ ختم، وزیر اعلیٰ گنڈا پور نہیں پہنچ سکے

انہوں نے کہا کہ لاہور کے لوگوں نے جلسے میں شرکت کی آج بھی عوام نے فسطائیت کا مقابلہ کیا، میں اپنی تقریر جاری کرنا چاہتا تھا لیکن سگنل کا مسئلہ ہے اس لیے وہ کل اتوار کو اپنا مکمل بیانیہ جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے رکاوٹ کیلیے کھڑے ٹرک کا شیشہ پستول سے توڑ دیا

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور جلسے کے بعد جلسہ گاہ پہنچا تو سب کچھ اکھاڑ دیا گیا تھا، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ فارم 47 کی حکومت کو نہیں مانتے نہ ان کی آئینی ترمیم کو ، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، مرتے دم تک عدلیہ کے ساتھ ہیں اور ہم ناجائز ہونے نہیں دیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل