Saturday, September 21, 2024
 

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو رہا ہوں، وزیراعظم

 



 لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے  79ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیویارک روانہ ہو رہا ہوں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نیویارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا جہاں عالمی رہنماؤں سے اپنی بات چیت میں عالمی مسائل، امن کے فروغ، ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے امور  کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم سے دنیا کے سامنے پاکستان کا نقطہء نظر پیش کروں گا اور مختلف امور پر پاکستان کے موقف اور مفادات کی ترجمانی بھی کروں گا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اجلاس میں بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے دنیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل