Saturday, September 21, 2024
 

لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے ساتھی ڈکیت ہلاک

 



 لاہور: سندر کے علاقہ میں کریانہ اسٹور کے اندر ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے  شہری کے  کریانہ اسٹور میں ڈکیتی کی واردات کی جس میں چھ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکو کو اسٹور کے مالک نے دبوچ لیا جس پر ساتھی ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل