Saturday, September 21, 2024
 

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

 



  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے خالی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 دن گزرجانے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کا نیا جنرل سیکرٹری تعینات نہ ہوسکا، عمر ایوب نے 7 ستمبر کو باضابطہ طور پر جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد سیکرٹری جنرل لگائے جانے کا امکان تھا، نئے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی چئیرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چند رہنماؤں کو سلمان اکرم راجہ کے سیکرٹری جنرل لگائے جانے پر تحفظات ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل