Wednesday, October 16, 2024
 

رنبیر کپور کا نیا روپ، دھوم 4 کی تیاری یا اینیمل پارک کا سیکوئل؟ مداحوں میں بحث

 



 ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور نے اپنے نئے انداز سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، اور مداحوں میں بحث چھڑ گئی ہے کہ یہ نیا لک دھوم 4 کے لیے ہے یا ان کی آنے والی فلم اینیمل پارک کے لیے۔ کچھ عرصہ پہلے رنبیر کے دھوم فرنچائز میں شامل ہونے کی خبریں آئی تھیں، جس نے ان کے پرستاروں میں جوش پیدا کر دیا تھا۔

حال ہی میں مشہور سیلیبریٹی ہیئر اسٹائلسٹ علیم حکیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رنبیر کی ایک نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک منفرد اور دلکش انداز میں نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر میں رنبیر کے نئے ہیئر اسٹائل اور سن گلاسز کے ساتھ ایک چھوٹا ہیرا والا بالی بھی نظر آرہا ہے، جس نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔

مداحوں نے اس نئی شکل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دل اور آگ والے ایموجیز بھیجے، جبکہ کچھ مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ یہ لک اینیمل پارک کے لیے ہے یا دھوم 4 کے لیے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے تبصرے کیے جیسے “اینیمل 2 کا کردار سامنے آیا” اور “یہ لک دھوم 4 کے لیے ہے”۔


View this post on Instagram

A post shared by Aalim Hakim (@aalimhakim)

یاد رہے کہ رنبیر کپور کی فلم اینیمل کا اختتام ایک کلائمیکس پر ہوا تھا، اور فلم کے آخر میں اس کا سیکوئل اینیمل پارک کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، رپورٹس کے مطابق رنبیر نے دھوم فرنچائز کو بھی سنبھال لیا ہے اور وہ دھوم 4 میں مرکزی کردار ادا کریں گے، حالانکہ ابھی تک پروڈکشن ہاؤس یا اداکار کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ان فلموں کے علاوہ، رنبیر کے پاس رامائن کی ٹرائیلوجی اور لو اینڈ وار بھی شامل ہیں، جس میں ان کے ساتھ ان کی حقیقی زندگی کی اہلیہ عالیہ بھٹ اور اداکار وکی کوشل بھی نظر آئیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل