Wednesday, October 16, 2024
 

سندھ حکومت کا صوبے میں اطالوی زبان سکھانے پر اتفاق

 



  کراچی: سندھ حکومت نے اٹلی کے اشتراک سے صوبے میں اطالوی زبان سکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اٹلی کی سفیر مس ماریلیا ارمیلن (Marilia Armellin) کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سندھ میں اطالوی زبان سکھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ اور اٹلی ثقافتی اعتبار سے لاجواب ہیں۔ اس ملاقات میں این ای ڈی یونیورسٹی کا اٹلی کی یونیورسٹی آف پدوا (University of Padua) کے ساتھ باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ اطالوی سفیر نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان جلد ایم او یو ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اٹلی کی کمپنیوں کو کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اٹلی نے پاکستان میں بڑے پروجیکٹ کیے ہیں اور تربیلا ڈیم کی تعمیر میں بھی اٹلی نے کام کیا۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل