Friday, October 18, 2024
 

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش

 



آسام: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ منی لانڈرنگ کیس میں پانچ گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سٹے بازی کی ایپ میں نامور شخصیات کے ملوث ہونے کا سراغ لگانے کےلیے تحقیقات کررہی ہے جس نے آئی پی ایل جیسی لیگ میں سٹے بازی کی راہ ہموار کی۔

بیٹنگ ایپ کی اشتہاری مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبہے میں اداکارہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پانچ گھنٹے طویل تفتیش کی۔

رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ اپنے والدین کے ساتھ آسام کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر پہنچیں، جہاں اداکارہ اور ان کے والد پوچھ گچھ کے لیے دفتر میں داخل ہوئے جبکہ ان کی والدہ باہر گاڑی میں انتظار کرتی رہیں۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ سے پانچ گھنٹے تک سخت سوالات کیے گئے جن کی تفصیلات افشا نہیں کی گئیں۔

یہ دوسری بار ہے کہ جب اداکارہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس معاملے میں طلب کیا۔ اس سے قبل انہیں مہاراشٹر میں قائم دفتر میں طلب کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل