Friday, October 18, 2024
 

آئینی ترامیم کیلیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری

 



  اسلام آباد: آئینی ترامیم کے لیے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید خورشید شاہ کی زیر صدارت شروع ہوگیا۔ اجلاس میں آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کا پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، خورشید شاہ پہنچ چکے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آئینی ترمیم ہوجائے گی؟ خورشید شاہ نے جواب دیا کہ انشااللہ! پوری کوشش ہوگی، صحافی نے پھر پوچھا کہ آج ہوجائے گی؟ تو جواب دیا کہ جلد بازی اچھی نہیں ہوتی۔

راجہ پرویز اشرف نے صحافیوں کے سوال پر جواب دیا کہ بڑی اچھی اور مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل