Friday, October 18, 2024
 

آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات جاری، بلاول بھی پہنچ گئے

 



  اسلام آباد: آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ ان سے ملاقات جاری ہے ، اس دوران بلاول بھٹو بھی فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئینی ترامیم کے معاملے پر ایک طرف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے اور دوسری طرف اسی متعلق مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کا وفد پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔

یہ پڑھیں: حکومت مذاکرات کے ساتھ بدمعاشی کررہی ہے، سلسلہ نہ رکا تو جواب دیں گے، فضل الرحمان

 

پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

دریں اثنا چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے جب کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس کا وفد پہلے ہی مولانا کی رہائش گاہ پر موجود ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل