Friday, October 18, 2024
 

شاہ رخ خان کے مشورے نے کاجول کی زندگی کیسے بدل دی؟

 



 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے حال ہی میں اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دور کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک گفتگو میں کاجول نے بتایا کہ وہ اپنی تیسری فلم کے بعد اداکاری چھوڑنے کا ارادہ رکھتی تھیں، مسلسل جذباتی مناظر اور سخت محنت نے انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تھکا دیا تھا۔

کاجول نے انکشاف کیا، “میں نے اپنی ماں سے کہا تھا، ‘بس! میں تھک گئی ہوں، میں مزید نہیں کر سکتی۔ 18 سال کی عمر میں ہی میں مکمل طور پر ختم ہو چکی ہوں۔” اس وقت انہوں نے ہلکی پھلکی فلموں میں کام کرنے کا ارادہ کیا اور اس دوران گنڈاراج اور ہلچل جیسی فلمیں سائن کیں۔

اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ فلم بازیگر میں کام کرنے والے اداکار شاہ رخ خان نے انہیں ایک مشورہ دیا جس نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔

شاہ رخ خان نے کہا، “تمہیں اداکاری سیکھنی ہوگی تاکہ تم اس فن سے لطف اندوز ہو سکو۔” کاجول کو ابتدا میں یہ بات سمجھ میں نہ آئی، لیکن بعد میں انہوں نے محسوس کیا کہ اداکاری کی تکنیک سیکھنا ضروری ہے۔

یہی تبدیلی ان کے کیریئر کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئی اور کاجول نے بالی ووڈ میں ایک کامیاب اور مضبوط مقام حاصل کیا۔

کاجول اب اپنی آنے والی نیٹ فلکس تھرلر ’دو پتی‘ کی تیاری کر رہی ہیں، جس میں ان کے ساتھ کریتی سینن نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ کاجول کی ایک اور فلم سرزمین بھی ریلیز کے لیے تیار ہے، جسے کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل