Friday, October 18, 2024
 

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم

 



  اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے، جس کے لیے سیکرٹری قومی اسمبلی الیکشن کمیشن پہنچ چکے ہیں۔ ای سی پی کے اجلاس میں ہونے والا فیصلہ مخصوص نشستوں کی صورت حال کو واضح کردے گا کہ وہ حکمراں اتحاد کو ملیں گی یا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کو۔

حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اضافی نشستوں پر نوٹی فائی اراکین کو وفاقی دارالحکومت میں طلب کر رکھا ہے جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں اضافی مخصوص نشستوں کے حامل ارکان کو معطل کر رکھا ہے اور اگر الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں حکمران اتحاد اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو دینے کا فیصلہ سناتا ہے تو اس کے نتیجے میں انہیں دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل