Loading
جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف پروپیگنڈہ کے ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا کی ضمانت منظور کرلی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جج ہمایوں دلاور کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی سرکل عمر صدیق کی جانب سے منظور احمد فہیم خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے بھی عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ ملزم کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے دلائل سننے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی سرکل عمر صدیق کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ عدالت نے 10 ہزار مچلکوں اور ایک مقامی ضامن کے عوض ضمانت منظور کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل