Loading
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی عدالت نے مقدمات کی تفصیلات کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا بھی حکم دیا۔ دوران سماعت، وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے اور جوڈیشل کمیشن کا ممبر بھی ہے۔ درخواست گزار کے خلاف 21 مقدمات درج ہیں، اس میں راہداری ضمانت کیا ہے، باقی کا ہمیں پتہ نہیں کہ کتنے اور مقدمات ہیں، درخواست گزار کو دیگر درج مقدمات کی تفصیل بھی فراہم کی جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم 14 دن کی حفاظتی ضمانت دیتے ہیں درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو جائے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 14 دن بہت کم ہے، مقدمات بہت زیادہ ہیں اور پنجاب میں اسموگ بھی ہے عدالتوں میں پیش ہونا مشکل ہے۔ عدالت نے دلائل کے بعد عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل