Loading
محکمہ تعلیم اور احتجاجی اساتذہ کے درمیان اپ گریڈیشن کے معاملےپر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم اور اساتذہ کے درمیان اپ گریڈیشن کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اور مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے ہیں، جبکہ سیکرٹری تعلیم نے اساتذہ سے مزید 2 گھنٹے کی مہلت مانگ لی ہے۔ دوسری جانب انجمن اساتذہ کے صدر عزیز اللہ خان نے کہا ہے کہ جب تک اساتذہ مطمئن نہیں ہوں گے دھرنا جاری رہے گا اور صوبہ بھر کے اسکول بدستور بند رہیں گے۔ عزیزاللہ خان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن کی طرف سے اساتذہ معطلی کے اعلامیے سے دھرنے کو مزید تقویت ملی ہے، معطلی کے اعلامیے کے بعد وہ اساتذہ بھی دھرنے میں شریک ہوں گے جو کسی نہ کسی مجبوری کی وجہ سےدھرنے میں نہیں آئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل