Loading
میڈیکل کالجزمیں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں زائد نمبروں کے معاملے میں ایف آئی اے کو مختلف طلبا کو پرچہ فراہم کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ساجد نامی ملزم کی تلاش ہے۔ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ٹیم کو نئے اورپرانے ایڈریسزپرچھاپوں میں درکارملزم ساجد نہیں ملا۔ تفتیشی حکام کے روبرو 160طلبا کے انٹرویوز اوربیانات مکمل کر لیے گئے ہیں اور کئی طلبا کی جانب سے میٹرک تا انٹر امتحانات میں غیر معمولی نمبر لینے پر مبنی رزلٹس بھی پیش کیے گئے۔ دوران تفتیش طلبا کے بیانات میں پرچہ صبح کے اوقات میں مختلف واٹس ایپ گروپوں کے ذریعے ملنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایف آئی اے ٹیم نے پرچہ لیک ہونے کے حوالے سے دستیاب مواد فرانزک رپورٹ کے لیے ارسال کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2023میں پرچہ لیک ہونے کے حوالے سےتحقیقات میں موبائل فونزکا فرانزک مکمل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں متعدد طلبا کے 190 سے 195 نمبر لینے پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل