Thursday, November 07, 2024
 

کراچی ایئرپورٹ کی بین الاقوامی ایئرپورٹس کی درجہ بندی میں بڑی پیش رفت

 



پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی درجہ بندی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ کے ای4 ایروڈروم ریفرنس کوڈ  توسیع کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔ کراچی ائیرپورٹ کی درجہ بندی پر اہم پیش رفت سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی درجہ بندی میں ای 4 کیٹیگری میں تین سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی کیٹیگری میں 18 ستمبر 2024 سے 17 ستمبر 2027 تک ای4 کیٹیگری توسیع کی گئی ہے۔ ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ ایروڈروم ای 4 کیٹیگری والے ایئرپورٹس پرائیربس 320 بوئنگ 777 سمیت دیگر طیارے لینڈ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ائیرپورٹس کی درجہ بندی عالمی سول ایوی ایشن رولز کے تحت ہر 3 سال بعد جاری کی جاتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل