Thursday, November 07, 2024
 

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

 



سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی تیزی کے ساتھ سماعت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آج اس اہم ترین کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کچہری عدالت میں سماعت کریں گے اور پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔  گزشتہ تاریخ پر تمام ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی تھیں، شاہ محمود قریشی لاہور جیل میں ہونے باعث نقول وصول نہیں کر سکے تھے اس لیے آج ان کے وکلا کو چالان کی نقول فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔  واضح رہے کہ فرد جرم سے بچنے کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائرکی ہے، اس درخواست پر آج سماعت ہوئی تو فرد جرم کی کارروائی ٹل جائے گی۔  عدالت نے آج تمام 125 ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر رکھا ہے جبکہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو بھی آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔  آج سماعت سے غیر حاضر ہونے والے تمام ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل