Loading
تھانہ پیر ودھائی کے علاقے فوجی کالونی سے 5 سالہ بچی پراسرار حالات میں اغوا ہوگئی جب کہ نامعلوم شخص کی وڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ 5 سالہ معصوم بچی کو بہلا پھسلا کر اغوا کرکے لے جانے والے نامعلوم ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ پولیس نے بچی کے والد یعقوب خان کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ بھی درج کرلیا ۔ والد کے مطابق 5 سالہ بچی گھرسے چیز لینے دکان پر گئی اور واپس نہیں آئی۔ تلاش کے باوجود رات تک کچھ پتا نہیں چلا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں شلوار قمیص پہنے نامعلوم شخص کو بچی کو لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم شخص ایک ہاتھ سے چہرہ چھپانے کی کوشش کرتا ہے اور دوسرے ہاتھ سے بچی کا ہاتھ تھامے پیدل چلتا ہوا جا رہا ہے جب کہ بچی نامعلوم شخص کےساتھ بظاہر نارمل حالت میں چلتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہے ۔ بچی کے ماموں عمر خطاب کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے شخص کو نہیں جانتے، نہ ہی محلے میں اسے کوئی جانتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے نامعلوم شخص کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جلد ہی بچی کو تلاش کرلیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل